اہم خبریں

بڑی پیش رفت،ٹک ٹاکر کو دھمکیاں دینے والا گرفتار،تفتیش جاری،انکشافات کی توقع،جا نئے تفصیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز) تھانہ شالیمار کی حدود ای الیون میں خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار۔ تھانہ شالیمار پولیس نے لڑکی کو مبینہ ہراساں اور اغوا کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔
تھانہ شالیمار پولیس نے ملزم حسن زاہد کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق
تھانہ شالیمار پولیس نے سمیہ حجاب کی درخواست پر مقدمہ درج کر کیا تھا۔ ملزم حسن زاہد کئی روز سے خاتون کا تعاقب کرتا رہا، ٹک ٹاکر نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالا گیا۔

31 اگست شام ساڑھے 6 بجے، گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی گئی۔ ملزم نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو بیان پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔

تھانہ شالیمار پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے،جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

مزید پڑھیں :اگلے 2روز،خطرے کی گھنٹی بج گئی

متعلقہ خبریں