اسلام آباد (اے بی این نیوز) جوئے کی تشہیر، منی لانڈرنگ میں مسٹر پتلو،رجب بٹ،خرم گجر کے بعد اب ریڈار پر مزید ٹک ٹاکرز، مناہیل ملک کا نام بھی سامنے آگیا
سینئر صحافی منصور علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ جوئے کی ایپس کی تشہیر کے معاملے پر متعدد ٹک ٹاکرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جب کہ کچھ ناموں سے تفتیش جاری ہے۔
منصور علی خان کے مطابق ان ناموں میں مشہور ٹک ٹوکر مناہل ملک بھی شامل ہیں جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ڈھائی سال قبل ایک اشتہار میں کام کیا تھا جسے بظاہر گیمنگ پلیٹ فارم قرار دیا گیا تھا لیکن حقیقت میں یہ جوئے کی تشہیر کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں ایک اور مشہور ٹک ٹوکر ماجی کا نام بھی سامنے آرہا ہے جو ماضی میں کئی تنازعات کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام افراد اس وقت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ریڈار پر ہیں اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی ہوتی ہے یا معاملہ دبایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اب تک چھ افراد کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید نام سامنے آنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں بارش،سڑکیں جل تھل،نالوں میں طغیانی