اہم خبریں

نرگس فخری کی خفیہ شادی ،شوہر کیساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں

ممبئی (اے بی این نیوز)بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری خفیہ شادی کے بعد بالآخر اپنے شوہر ٹونی بیگ کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔ یہ جوڑا ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

ویڈیوز میں نرگس اور ٹونی کو پہلی بار شادی کے بعد ایک ساتھ پوز دیتے دیکھا گیا، ان کے ساتھ مشہور فلم میکر فرح خان بھی موجود تھیں جنہوں نے خوشگوار موڈ میں ٹونی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ، یہ جملہ سن کر تقریب میں موجود افراد مسکرا اٹھے۔

رپورٹس کے مطابق نرگس فخری اور کشمیری نژاد بزنس مین ٹونی بیگ نے فروری 2025ء میں لاس اینجلس کے فور سیزنز ہوٹل میں خفیہ طور پر شادی کی تھی، تقریب نہایت نجی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے اور مہمانوں کو تصاویر یا ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں: سیالکوٹ جیل کے 1000 سے زائد قیدی دیگر جیلوں میں منتقل

متعلقہ خبریں