اہم خبریں

ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی

لاہور(اے بی این نیوز)یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ پروموٹ کرنے کا مقدمہ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی۔

عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم ڈکی بھائی کو پیش کیا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم سے جوئے کی ایپ کی تشہیر کے معاملے پر تفتیتش جاری ہے۔عدالت ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔

ڈکی بھائی کے وکیل کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت ،عدالت نے ڈکی بھائی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

مزید پڑھیں۔یو اے ای ،سرکاری و نجی ملازمین کیلئے 3 چھٹیوں کا اعلان

متعلقہ خبریں