اہم خبریں

منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

لاہور(اے بی این نیوز) ایمن خان اور منیب بٹ نے تیسری بیٹی نیمل کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی۔منیب بٹ نے یہ خوشخبری اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ ننھی شہزادی 26 اگست کو پیدا ہوئی۔

اسٹوری کو ایک خط کی صورت میں لکھا گیا جو اس کی بڑی بہنوں امل اور میرال کی جانب سے تھا۔پیغام کے مطابق پیاری نیمل، جس لمحے تم ہماری زندگی میں آئیں، تم نے ہماری دنیا کو جادو سے بھر دیا، تمہارے ننھے ہاتھ، تمہاری معصوم مسکراہٹ، تمہارے بارے میں ہر چیز ہمارے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے جسے ہم ہمیشہ سنبھال کر رکھیں گے۔

مزید لکھا گیا کہ بڑے بہن بھائی ہونے کے ناطے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ تمہاری زندگی کو محبت اور ہنسی سے بھر دیں گے، تم نے ہمارے خاندان کو مکمل کردیا ہے اور ہمارے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں، گھر میں خوش آمدید، پیاری بہن۔رواں سال مئی میں ایسی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ ایمن خان امید سے ہیں۔

، تاہم ایمن خان اور منیب بٹ میں سے کسی نے بھی ان افواہوں کی تردید نہیں کی تھی۔ایمن اور منیب 2018 میں رشتۂ ازدواج میں بندھے تھے، 2019 میں ان کی پہلی بیٹی امل پیدا ہوئی اور 2023 میں دوسری بیٹی میرال کی پیدائش ہوئی۔
مزید پڑھیں: ہیڈ قادر آباد سیلابی صورتحال کےباعث بند توڑدیا گیا

متعلقہ خبریں