اہم خبریں

باپ کا کفن بھی میلا نہ ہوا ،دودن قبل فوت ہو ئے اور عاطف اسلم تقریب میں پرفارم کرنے آ گئے،صارفین کی شدید تنقید

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )والد کے انتقال کے باوجود عاطف اسلم کی کارکردگی، صارفین کی شدید تنقید۔ معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے ایک روز بعد یوم آزادی کی تقریب میں پرفارم کرکے سب کو حیران کردیا۔

مداحوں کے حیران ہونے کی وجہ عاطف کی گلوکاری نہیں بلکہ یہ حقیقت تھی کہ ان کے والد ایک روز قبل ہی انتقال کر گئے تھے اور اس غم کے باوجود عاطف اسلم اگلے ہی روز سٹیج پر موجود تھے۔

عاطف اسلم کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو عوام کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ کچھ نے اس فیصلے پر ان پر تنقید کی، جب کہ کچھ ان کا دفاع کرتے نظر آئے۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیسے نے اسے اندھا کر دیا ہے۔ عروسہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کنسرٹ کے لیے ایڈوانس پیسے لیے تھے تو وہ کنسرٹ سے انکار کیسے کر سکتے تھے جب کہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم ایک مخلص اور پروفیشنل انسان ہیں۔

شیردل لکھتے ہیں کہ ایک فنکار کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی، ایک بار ایڈوانس رقم دے دی جائے تو وہ عہد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، چاہے اس کا باپ مر جائے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ بھی انسان ہیں، اسے غم کرنے کا حق ہے، یہ تمام چیزیں ملتوی ہوسکتی ہیں، ہمیں یہ سمجھنا ہوگا۔
کئی صارفین کو گلوکار کے پیشہ ورانہ رویے کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا۔واضح رہے کہ عاطف اسلم کے والد چوہدری اسلم دو روز قبل لاہور میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
پڑھیں :کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں،قیامت صغریٰ،کلائو ڈبرسٹ،70 سےزائدافراد جان سے گئے

متعلقہ خبریں