اہم خبریں

کنگنا رناوت امیتابھ کی بیگم جیا بچن کے خلاف پھٹ پڑیں،کھری کھر ی سنا دی،سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

ممبئی (اے بی این نیوز) کنگنا رناوت نے جیا بچن کو ’بگڑی ہو خاتون کہہ دیا۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ، اداکارہ اور بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کو سیلفی لینے والے کو دھکا دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے فوراً بعد، بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سخت نوٹ لکھا، جس میں جیا بچن پر کڑی تنقید کی۔ کنگنا رناوت نے سیلفی لینے والے کو دھکیلنے پر جیا بچن کے اقدام کی مذمت کی اور انہیں مراعات یافتہ خاتون قرار دیا۔

ایمرجینسی اداکارہ نے لکھا کہ لوگ ان کی بکواس اور صرف اس لیے برداشت کرتے ہیں کہ وہ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں اداکارہ سے سیاست دان بننے والی جیا بچن منگل کو اس وقت اپنا غصہ کھو بیٹھیں جب نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ایک شخص نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس نے سب کو چونکا دیا۔ کلپ میں سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن کو ایک شخص کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا گیا جو ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ بھی بولی یہ کیا کر رہی ہو؟

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے فوراً بعد، نیٹیزنز نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور جیا بچن کے رویے کی مذمت کی، کچھ نے تو دوسروں سے اپیل کی کہ وہ اداکارہ پر کوئی توجہ نہ دیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ اس کا بار بار کا رویہ ہے، لوگ ایسے کرداروں کے ساتھ سیلفی لینے کے پاگل کیوں ہیں؟ایک اور صارف نے کہا کہ یہ بہت بدتمیز ہے۔تیسرا تبصرہ کہتا ہے کہ ان (جیا بچن) کے ساتھ ہمیشہ کوئی نہ کوئی مسئلہ رہتا ہے، ہم بطور اداکارہ ان کا احترام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :دشمن ہمارا پانی بند کرنے کی دھمکی نہ دے، ایک بوند بھی چھین نہیں سکتا، وزیراعظم

متعلقہ خبریں