اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستانی شوبز انڈسٹری جہاں ہمیشہ روایت اور تہذیب کی نمائندہ سمجھی جاتی ہے، وہیں حالیہ دنوں ایک بار پھر تنازع کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ وجہ بنی ہے پاکستانی اداکارہ متھیرا، جن سے منسوب ایک متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ جس نے صارفین کو حیران اور تقسیم کر دیا۔تھیرا کا یہ مبینہ ویڈیو سامنے آنا انٹرنیٹ پر ایک بڑی بحث کو جنم دے رہا ہے۔متھیرا پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور انسٹاگرام انفلوئنسر ہیں، جو اپنے نڈر انداز اور بولڈ لائف اسٹائل کی وجہ سے ہمیشہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ ان کی شہرت صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ سرحد پار بھی انہیں فالو کیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 2.6 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اپنی دلکش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اکثر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ متھیرا نے اپنی تعلیم زمبابوے میں مکمل کی اور بعد ازاں پاکستان منتقل ہو کر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔ “میں ہوں شاہد آفریدی”، “بلائنڈ لو”، “رستہ” اور “صرف تم ہی تو ہو” جیسے متعدد فلمی و ڈرامائی منصوبوں میں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔تاہم، وائرل ہونے والی ویڈیو پر اداکارہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام مواد جعلی ہے اور ان کی پرانی تصاویر کو ایڈٹ کر کے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ان کی شہرت اور آزادی پسند رویے کو ہدف بنا کر ان کے خلاف یہ سازش رچائی گئی ہے۔ پاکستان جیسے معاشرے میں، جہاں اداکاراؤں کو محض لباس کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، متھیرا جیسی شخصیات کے لیے ہر قدم ایک امتحان سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں :کون بنے گا اپوزیشن لیڈر ،3 نام سامنے آگئے ، ایک نے معذرت کر لی،دوسرے کی خاموشی،تیسرے کی لابنگ