اہم خبریں

بھارتی اداکارہ کی زندگی میں بڑ اغم، علیحد ہ فلیٹ لے لیا،جا نئے وجہ

ممبئی (اے بی این نیوز) اپنے قریبی دوست کے شوہر سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی مبینہ طور پر اپنے شوہر سے الگ رہ رہی ہیں۔

ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے شوہر سہیل کتھوریا کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں تاہم دونوں نے فی الحال اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی 2022 میں ہوئی تھی تاہم شادی کے 2 سال بعد دونوں مبینہ طور پر الگ رہ رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنسیکا اپنی والدہ کے ساتھ چلی گئی ہیں اور سہیل اپنے والدین کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ شادی کے بعد ہنسیکا اپنے شوہر سہیل کے والدین کے گھر میں رہ رہی تھیں تاہم بڑھتے ہوئے خاندان کے باعث انہیں وہاں رہنے میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے بعد دونوں نے ایک ہی عمارت میں الگ فلیٹ لے لیا۔ الگ رہنے کے باوجود دونوں کو مسائل کا سامنا تھا جس کے نتیجے میں دونوں نے الگ رہنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں