اہم خبریں

صبا قمر کی طبیعت خراب،آئی سی یو منتقل،جا نئے کیا ہوا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت کی خرابی کے باعث قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل ہو گئیں، جہاں انہیں فوری طور پر آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوٹنگ کے دوران صبا قمر کی طبیعت بگڑنے پر شوٹنگ کا عمل فوری طور پر روک دیا گیا اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اداکارہ کی طبیعت گزشتہ روز اچانک خراب ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ آئی سی یو میں کچھ گھنٹے زیرِ علاج رہنے کے بعد صبا قمر کی حالت میں بہتری آئی اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو مسلسل کام کے دباؤ اور تھکن کی وجہ سے طبیعت میں بگاڑ کا سامنا کرنا پڑا۔

صبا قمر پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں اور حالیہ دنوں میں وہ ایک بڑے پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ ان کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی خبر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دی.

مزید پڑھیں :فواد چودھری کو 9مئی کیس میں بری کر دیا گیا، حبا چودھری

متعلقہ خبریں