اہم خبریں

امیتابھ اگلے جہان سدھار گئے،بعد مرنے کے دوبارہ زندہ ہو کر کیا بتا یا،حیران کن باتیں ،جا نئے

ممبئی (اے بی این نیوز)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی زندگی کا سب سے یادگار اور سنسنی خیز واقعہ 26 جولائی 1982 کو فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب ایک خطرناک اسٹنٹ سین نے ان کی جان تقریباً لے لی تھی۔ اس حادثے نے نہ صرف ان کی زندگی کو بدل دیا بلکہ پورے بھارت کو جذباتی طور پر جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

فلم کے ایک اہم فائٹ سین میں امیتابھ بچن نے خود اسٹنٹ کرنے پر اصرار کیا۔ منظر کے دوران ساتھی اداکار پونیت اسر کے ساتھ لڑائی کے سین میں معمولی ٹائمنگ کی غلطی ہوئی اور امیتابھ زور سے میز کے کنارے جا گرے۔ یہ چوٹ اتنی شدید تھی کہ ان کی آنتیں پھٹ گئیں، لیکن ابتدا میں اسے معمولی تکلیف سمجھا گیا۔ تیسرے دن جب ایکسرے کیے گئے تو پتہ چلا کہ اندرونی خون بہہ رہا ہے، جس پر فوری طور پر انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق امیتابھ کی حالت اچانک بگڑ گئی، دل کی دھڑکن 72 سے بڑھ کر 180 تک پہنچ گئی اور وہ چند منٹ کے لیے کلینکلی ڈیڈ ہوگئے۔ معروف سرجن ڈاکٹر واڈیا نے ہمت نہ ہاری اور انہیں تقریباً 40 کورٹیسون اور ایڈرینالین انجیکشنز لگا کر زندگی واپس دلائی۔ بعد میں امیتابھ نے اپنے بلاگ میں لکھا، میں طبی طور پر کچھ منٹوں کے لیے مر چکا تھا، لیکن ڈاکٹر واڈیا نے ہمت نہیں ہاری اور وہی میری زندگی لوٹا لائے۔

اس دوران پورے بھارت میں امیتابھ کی صحت کے لیے اجتماعی دعائیں ہوئیں۔ اسپتال کے باہر ہزاروں مداح کیمپ لگائے بیٹھے تھے اور 200 سے زائد لوگوں نے خون کے عطیات دیے۔ اُس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی بھی اسپتال پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ امیتابھ کی اہلیہ جیا بچن ہر لمحہ اسپتال میں موجود رہیں اور مسلسل ہنومان چالیسہ پڑھتی رہیں، جسے مداح آج بھی ان کی صحت یابی کا اہم سبب مانتے ہیں۔

دو بڑے آپریشنز کے بعد امیتابھ نے دو ماہ اسپتال میں گزارے۔ فلم قلی کے اختتام کو ان کی زندگی کے مطابق بدل دیا گیا، لیکن اصل فائٹ سین فلم میں شامل رکھا گیا اور اسی جگہ فریز فریم دکھا کر ایک جذباتی پیغام دیا گیا۔

امیتابھ بچن اس حادثے کو اپنی “دوسری پیدائش” قرار دیتے ہیں۔ اس واقعے نے مداحوں اور اسٹار کے درمیان رشتہ مزید مضبوط کر دیا، جبکہ ان کی معجزانہ صحت یابی بالی ووڈ کی تاریخ کا سب سے یادگار اور جذباتی لمحہ بن گئی۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی بیٹی کی شادی،بارات تیار؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

متعلقہ خبریں