ممبئی(نیوزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز اور بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی مسابا گپتا حال ہی میں اداکار ستیادیپ مشرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ستیادیپ مشرا کا کہنا ہے کہ ان کی مسابا سے شادی کوئی خفیہ معاملہ نہیں بلکہ ہم ہمیشہ یہ چاہتے تھے کہ شادی قریبی لوگوں کے درمیان ہو۔ واضح رہے کہ 27 جنوری کو شادی کے بعد دونوں نے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جبکہ شادی میں مسابا کے والدین کے علاوہ اداکارہ سونم کپور، دیا مرزا، سونی رازدان سمیت کئی بالی ووڈ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
