نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ روچی گجر نے بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر مان سنگھ کو سرعام چپل دے ماری۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ روچی گجر ممبئی میں فلم کے پریمیئر میں پہنچیں اور پروڈیوسرز سے اپنے پیسے واپس دینے کا مطالبہ کیا۔
اداکارہ نے بتایاکہ اداکار و ہدایتکار کرن سنگھ نے 2023 میں ایک پروجیکٹ ساتھ پروڈیوس کرنے کے بہانے 24 لاکھ بھارتی روپے لیے، وعدہ کیا تھا کہ منافع میں سے رقم بھی دی جائے گی لیکن نہ وہ پروجیکٹ شروع ہوا اور نہ ہی پیسے واپس کیے گئے۔
اس دوران اداکارہ نے پروڈیوسر مان سنگھ کو چپل دے ماری اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
एक फिल्म के प्रिमियर पर एक्ट्रेस Ruchi Gujjar ने काटा हंगामा, वीडियो वायरल.
मुंबई की ओशिवारा पुलिस स्टेशन में एक्ट्रेस रुचि गुज्जर ने फिल्म 'So Long Valley' के प्रोड्यूसर करण सिंह चौहान के खिलाफ धोखाधड़ी, आपराधिक विश्वासघात और धमकी देने के आरोप में FIR दर्ज कराई है. ये मामला… pic.twitter.com/m5T7PTjrP0
— Krrish Kumar (@KrrishK71959470) July 26, 2025
مان سنگھ نے کرن سنگھ کے ساتھ فلم سو لانگ ویلی پروڈیوس کی ہے اور اداکارہ اسی فلم کے پریمیئر میں پہنچ کر احتجاج کیا جہاں یہ واقعہ رونما ہوا۔
اداکارہ نے ممبئی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں کرن سنگھ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا لیا جس کے بعد پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
خیال رہے کہ مان سنگھ اداکار، ہدایتکار اورپروڈیوسر ہیں جنہوں نے حال ہی میں سو لانگ ویلی فلم بھی بنائی ہے۔
مزید پڑھیں:چینی لڑکی کو وزن کم کرنے کے لیے صرف سبزیاں کھانا مہنگا پڑ گیا