اہم خبریں

بھارت : قدیمی روایت کے تحت 2 بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی رچالی

ہماچل پردیش(اے بی این نیوز)بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی کرلی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انوکھی شادی کی تقریب ہماچل پردیش کے گاؤں شیلائی میں ہاٹی قبیلے کے دو بھائیوں کی تھی، یہ شادی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کے رواج کے تحت ہوئی۔

رپورٹ کےمطابق دلہن سنیتا چوہان سے پردیپ اور کپیل نیگی نے شادی کی، تینوں نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی بھی دباؤ کے بغیر کیا۔

یہ شادی کیوں کی گئی؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ریونیو قوانین کے تحت اس رواج کو ‘جودیدارا’ کا نام دیا گیا ہے،ضلع ٹرانسگیری کے گاؤں بدھانا میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران اس طرح کی 5 شادیاں ہوچکی ہیں۔

دُلہوں کی تفصیلات

دُلہے پردیپ کا تعلق شیلائی گاؤں سے ہے اور وہ سرکاری ملازم ہے جب کہ اس کا چھوٹا بھائی کپیل بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے۔

ہاٹی قبیلے میں ایک خاتون کی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی روایت صدیوں سے چلی آرہی تھی لیکن خطے میں آباد قبیلوں کی خواتین میں تعلیم اور معاشی بہتری کے بعد خواتین کے ایک سے زائد شوہر رکھنے کی روایت دم توڑ گئی تھی۔

مذکورہ گاؤں کے بزرگوں نے بتایا کہ اس طرح کی شادیاں خفیہ طور پر کی جاتی ہیں اور معاشرے میں تسلیم کی جاتی ہیں لیکن اس کی تعداد کم ہے۔

یہ شادیاں کیوں ہوتی ہیں؟ ماہرین کی رائے
بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرین کے مطابق اس طرح شادیوں کے رواج کی ایک وجہ آبائی زمینوں کو تقسیم ہونے سے بچانا ہے کیونکہ آبائی جائیداد میں قبائیلی خواتین کے حصے کا معاملہ اس وقت بھی بنیادی تنازع ہے۔

معاوضے پر اختلافات ، کورولس عثمان کے مرکزی کردار براک اوزچیویت نے سیریز کو خیرباد کہہ دیا

متعلقہ خبریں