اہم خبریں

رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ کی ’’راکی اور رانی کی کہانی‘‘ 28 جولائی کو ریلیز ہوگی

ممبئی(نیوزڈیسک)فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’راکی اور رانی کی کہانی‘‘ اپریل کے بجائے 28 جولائی کو ریلیز ہوگی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انسٹاگرام پر کرن جوہر نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلم ریلیز کی نئی تاریخ کا بتایا۔انہوں نے کہا کہ حکایت ہے صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے تو اس شاندار اور خاص کہانی کی مٹھاس کو بڑھانے کیلئے ہم پوری محبت سے آرہے ہیں۔کرن جوہر کی دیکھا دیکھی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام سے یہ پوسٹ شیئر کی، دونوں نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں