اہم خبریں

معاوضے پر اختلافات ، کورولس عثمان کے مرکزی کردار براک اوزچیویت نے سیریز کو خیرباد کہہ دیا

استنبول(اے بی این نیوز)مقبول تاریخی ترک ڈرامہ کورولس عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے براک اوزچیویت نے سیریز کو خیرباد کہہ دیا۔

براک اوزچیویت نے مبینہ طور پر پروڈیوسر مہمت بوزداغ کے ساتھ معاوضے کے تنازع پر سیریز کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق اداکار نے نئے سیزن میں فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا، جس پر پروڈکشن ٹیم کے ساتھ اختلاف پیدا ہوا جس کے بعد براک اور پروڈکشن ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق آنے والے سیزن میں ایک عمر رسیدہ عثمان بے کو دکھایا جائے گا اور پھر کہانی ان کے بیٹے اورحان بے کی زندگی پر منتقل ہو جائے گی۔ اورحان بے کے کردار کے لیے اداکار کا اعلان تاحال نہیں ہوا تاہم مرت یازجی‌ اوغلو، مراد یلدرم اور ابراہیم چلیک‌ کول جیسے نام زیر غور ہیں۔

براک اوزچیویت جنہوں نے اس سیریز میں سلطنت عثمانیہ کے بانی کا کردار ادا کیا، ترکی کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

کورولس عثمان میں کردار ادا کرنے کیلئے وہ فی قسط 40 ہزار یورو سے زائد کماتے رہے۔ اس کے برعکس، دیگر اداکاروں کو مبینہ طور پر فی قسط 15 ہزار سے 30 ہزار یورو کے درمیان معاوضہ دیا جاتا ہے۔
گلگت بلتستان، آزادکشمیر ، مری کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، این ڈی ایم اےکا الرٹ جاری

متعلقہ خبریں