اہم خبریں

عامر خان کی فلم میں سلمان خان مرکزی کردار نبھائیں گے

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ کے سپراسٹار عامرخان ایک فلم بنانے کی تیاری کررہے ہیں جس میں مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے عامر خان، سلمان خان کو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔بالی وڈ انڈسٹری کے دو بڑے خانز کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ دونوں ایک ساتھ ایک فلم پر کام کرنے جارہے ہیں۔ اس نئے پراجیکٹ کو عامر خان پرویوڈس کریں گے۔ جبکہ سلمان خان فلم کے مرکزی کردار میں ہوں گے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں عامر خان نے نہ صرف سلمان سے رابطہ کیا ہے بلکہ انہیں فلم کی پیشکش بھی کردی گئی ہے ۔فلم کی اسکرپٹ پر گذشتہ 6 ماہ سے بڑے پیمانے پر کام کیا جارہا ہے ۔ اسکرپٹ مکمل ہونے پر عامر خان کی جانب سے سلمان خان کو مرکزی کردار کے لیے بہترین قرار دیتے ہوئے فلم آفر کی گئی ۔اس فلم میں کام کرنے کے لیے سلمان خان کی جانب سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ بالی وڈ کے ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب عامر خان کی جانب سے سلمان کو فلم کی پیشکش کی گئی ہے ۔ کیونکہ ان کے خیال میں سلمان خان سے بہتر اور کوئی اس فلم سے انصاف نہیں کرسکتا ۔

متعلقہ خبریں