اہم خبریں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

ممبئی (اے بی این نیوز)بالی ووڈ کے کنگ خان، اداکار شاہ رخ خان ممبئی میں فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو علاج کے لیے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شاہ رخ خان کو ایک ماہ کا آرام تجویز کیا ہے۔شاہ رخ خان اپنی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے، ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی علاج کے بعد اداکار مزید علاج کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان ستمبر اکتوبر میں فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے، کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پرھیں: ہنگو میں پولیس اور ٹل اسکائوٹس کا آپریشن،4 خوارجی ہلاک

متعلقہ خبریں