کراچی (اے بی این نیوز)اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی تھی یا معاملہ کچھ اور؟ تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔تفتیشی حکام نے موبائل ڈیٹا حاصل کرلیا، انتقال سے قبل اداکارہ نے 14 افراد سے رابطے کئے، رابطہ کئے جانے والوں میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا ایک ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مرحومہ کے تینوں موبائل فونز میں کلُ 2215 نمبرز موجود ہیں۔ حمیرا اصغر کے زیراستعمال ٹیبلٹ خراب نکلا۔ جسے تاحال کھولا نہیں جاسکا۔دوران تفتیش یہ بھی انکشاف ہوا کہ اداکارہ دو شناختی کارڈ استعمال کرتی تھیں۔
اصل شناختی کارڈ میں حمیرا کی تاریخ پیدائش10اکتوبر1983 درج ہے جبکہ ٹیمپرڈ شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش 10 اکتوبر1997درج ہے۔ اداکارہ ٹیمپرڈ شناختی کارڈ کا استعمال شوبزفیلڈ میں کرتی تھی۔ پولیس کو حمیرااصغر کا بینک کارڈ بھی مل گیا۔ تفتیشی ٹیم نے اداکارہ کی مالی پوزیشن معلوم کرنے کے لیے بینک حکام سے رابطہ کیا مگر اب تک متعلقہ بینک کی جانب سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: سانگھڑ میں ٹانک سے محروم کی جانیوالی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی