اہم خبریں

برطانوی ٹک ٹاکرسستا پیزا خریدنے کیلئے فلائٹ لے کر اٹلی پہنچ گیا

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ٹک ٹاکرکیلم ریان نامی ٹک ٹاکرسستے پیزے کی خریداری کیلئے لندن سے فلائٹ لے کر اٹلی کے شہر میلان پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکرکیلم ریان نے معروف پیزا ریسٹورینٹ پر میڈیم پیزا کی قیمت دیکھی اور پھر فیصلہ کیا کہ وہ اٹلی جاکر اس سے کم قیمت کا پیزا کھائے گا جو کہ اس کی جیب پر بھاری بھی نہیں پڑے گا۔ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کردہ ویڈیو میں کیلم نے بتایا کہ اس نے جب لندن میں اس ریسٹورینٹ پر پیزا کی قیمت دیکھی تو خود کو چیلنج کیا جس کے تحت اس نے ملان کی فلائٹ بک کی۔

کیلم نے 20 پاؤنڈ سے بھی کم خرچہ کرکے لندن سے اٹلی جاکر پیزا کھایا جب کہ لندن میں ہی معروف ریسٹورینٹ کا پیزا تقریباً 20 پاؤنڈز کا تھا۔ٹک ٹاکر کے مطابق اس کا کل ملا کر بجٹ 19 پاؤنڈ تھا جب کہ لندن کے ریسٹورینٹ میں میڈیم پیزا کی قیمت ہی 19 پاؤنڈ تھی۔ٹک ٹاکر نے ویڈیو میں بتایا کہ جب 11 یورو کو پاؤنڈ میں تبدیل کیا تو ان کی قیمت 9.72 پاؤنڈ بنی لہٰذا مجموعی طور پر فلائٹ اور پیزا کو ملا کر کیلم نے 17.72 پاؤنڈ خرچہ کیا۔کیلم نے بتایا کہ خوش قسمتی سے مجھے آخری لمحات میں میلان کی فلائٹ ملی جس کے لیے میں نے 8 پاؤنڈ ادا کیے، رات کے کھانے کے وقت میں میلان پہنچا اور وہاں ایک ریسٹورینٹ میں چلا گیا جہاں میں نے کھانے کے 11 یورو ادا کئے۔ٹک ٹاکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جہاں صارفین حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کیلم کے دماغ کی بھی داد دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں