اہم خبریں

رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں رجب بٹ کے گھر کے باہر موجود ایک پالتو کتا ہلاک ہو گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رجب بٹ نے تھانے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں بتایا کہ واقعہ دو روز قبل ہوا، جب کراچی نمبر پلیٹ والی سفید رنگ کی مشکوک گاڑی ان کے گھر کے باہر رکی اور اس میں سوار چار افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی رجب بٹ نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے پولیس کو مطلع کیا، لیکن اس وقت تک حملہ آور فرار ہو چکے تھے۔

پولیس نے مقدمہ دفعات 440 اور 429 کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور جلد ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں