اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اداکار نعمان اعجاز نے ایک شو باز وی لاگر کی جانب سے اپنی اہلیہ کو دیے گئے مہنگے گلدستے کو نان سینس قرار دے دیا۔
کسی شو باز وی لاگر نے اپنی بیوی کو ایک بہت بڑا گلدستہ تحفے میں دیا اور اس کی سوشل میڈیا پر بڑی دھوم مچائی، دعویٰ کیا گیا کہ اس گلدستے پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔
یہ بڑا مگر بے ڈھنگا گلدستا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جسے دیکھ کر لوگوں کو پسند نہیں آیا۔ نعمان اعجاز نے اس شو بازی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں اس شو باز شوہر کی نشاندہی کی۔
نعمان اعجاز نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں یا بوائے فرینڈز سے اس طرح کی فضول توقعات نہ رکھیں کیونکہ یہ سب صرف سوشل میڈیا کا مواد ہے، حقیقی محبت نہیں۔