کراچی (اے بی این نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عائشہ خان کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ان کی لاش گلشن اقبال میں واقع ان کے فلیٹ سے ملی۔پولیس کے مطابق گرشتہ روز گلشن اقبال کے فلیٹ سے ملنے والی لاش معروف اداکارہ عائشہ خان کی ہے۔
لاش ایک ہفتے پرانی ہے۔پولیس کے مطابق اداکارہ عائشہ خان گھر میں اکیلے رہ رہی تھی۔ گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی واقعہ بظاہر طبی موت کا ہے۔عائشہ ریاست نے متعدد ڈراموں میں کام کیا ۔ پی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ آنچ عائشہ ریاست کا کامیاب ترین ڈرامہ تھا، ان کے مقبول ترین ڈراموں میںافشاں، عروسہ، فیملی 93، مہندی، میری گڑیا، نقاب زن اور مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا نے قطر میں موجود اپنی بیس سے لڑاکا طیارے ہٹادیئے