اہم خبریں

مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل عمرحیات عرف کاکافیصل آباد سے گرفتار،مقدمہ درج

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی پولیس نے گزشتہ روز قتل کی جانیوالی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھاجبکہ ملزم ثناء یوسف کا موبائل بھی لیکر فرار ہوگیا تھا .

دوسری جانب ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ نے اپنی بیٹی کے قتل کی دلخراش تفصیلات پیش کردیں.پولیس نے قاتل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

والدہ نے بتایا کہ پیر کی شام 5 بجے ملزم ہمارے گھرداخل ہوا اور فائرنگ کی، ثنا پر فائرنگ کرنےکےبعدملزم فرارہوا۔

مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ثنا کو 2گولیاں لگیں،زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا ، ٹک ٹاکر کا تعلق چترال سے ہے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کی کچھ دیر خاتون سے بات ہوئی اور وہ گھر کے باہر کھڑا رہا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔ ملزم نے مقتولہ کو دو گولیاں ماری اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کر کے میت کو اہل خانہ کے حوالے کردی ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم مقتولہ کا رشتہ دار ہے تاہم جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اطراف میں لگے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں چلنے والی الیکٹرک بسوں کے کرائے میں اضافہ، مسافررل گئے

متعلقہ خبریں