اہم خبریں

مجھ سے شادی کرلو،یشماگل کی ہانیہ عامر کو شادی کی پیشکش

لاہور(اے بی این نیوز)اداکارہ یشما گل نے اپنی قریبی دوست اور مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش کردی، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن پر تبصرہ کرتے ہوئے یشما گل نے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلو! ہانیہ عامر نے بھی اس تبصرے کا جواب دیا اور لکھا کہ لائن میں لگ!یہ مختصر مگر دل چسپ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جس پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے تبصرے جاری ہیں۔

کچھ صارفین نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ لڑکے ابھی زندہ ہیں، یشما گل کو ہانیہ سے شادی کا خیال نکال دینا چاہیے۔جبکہ دیگر نے لکھا کہ یشما گل بلا وجہ ضرورت سے زیادہ اداکاری کر رہی ہیں۔یہ پہلی بار نہیں، اس سے قبل بھی ہانیہ عامر اور یشما گل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں نے جیولری شاپ میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں، ممکنہ طور پر ویڈیو کسی پروموشنل ایونٹ کا حصہ تھی، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔


مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال،الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت

متعلقہ خبریں