ممبئی( اے بی این نیوز ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پانچویں دن دنیا بھر سے 500 کروڑ سے زائد کما کر دیگر تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔شاہ رُخ خان نے پٹھان کی شاندار کامیابی پر بھارتی میڈیا کے ساتھ کانفرنس کرتے ہوئے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔شاہ رُخ خان اور فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل دیپیکا اور جان ابراہم نے پٹھان کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کی، شاہ رُخ خان کا فلم کی کامیابی پر کہنا تھا کہ یہ تو صرف ان کی واپسی کی شروعات ہے پکچر تو ابھی باقی ہے۔
