شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ،پاکستان کی سینئر اداکارہ انتقال کرگئیں
پاکستانی فلم اسٹار اور سپر ماڈل اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور ماضی کی مشہور اداکارہ حمیرا عابد انتقال کرگئیں۔
ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی ایک مشہور اداکارہ رہی ہیں جنہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔
اسی دوران ان کی ملاقات اداکار عابد علی سے ہوئی اور دونوں کی شادی ہوگئی جس کے بعد انہوں نے اپنی تین بیٹیوں کی پرورش میں وقت گزارا۔
اداکارہ حمیرا عابد گزشتہ روز انتقال کرگئیں، ان کے انتقال کی خبر بیٹی گلوکارہ رحمہ علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو دی۔
حمیرا عابد کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے نامور ٹی وی اداکار عابد علی 9 ستمبر 2019 کو شدید علالت کے بعد 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔