اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وو ڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’رئیس‘‘ ماہرہ خان سےپہلے اُنہیں آفر ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر اداکارہ ایمان علی کا ایک انٹرویو کلپ خوب وائرل ہورہا ہے جس میں معروف میزبان عفت عمر ،ایمان علی سے بھارت سے آنے والی فلم آفر کا ذکر کر رہی ہیں۔عفت عمر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا بتانا ہے کہ مجھے بالی ووڈ سے کسی کی کال آئی اور کہا کہ وہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں کردار آفر کر رہے ہیں، اس پر میں نے ان سے کہا کہ وہ مجھے سکرپٹ بھیج دیں، لیکن شاید ان کو میرا سکرپٹ مانگنا پسند نہیں آیا۔ جب انہوں نے اپنے دوستوں کو یہ بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے لیے سکرپٹ مانگا تو سب حیران ہو گئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع اپنے ہاتھ سے گنوا دیا۔