کراچی(اے بی این نیوز) معروف گلوکارسلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سلمان احمد پر اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا۔
مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پرتعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی۔
نواز شریف کا پنجاب بھر میں باقاعدہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ