اہم خبریں

پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی کی شادی ہوگئی

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ، ایوا بی نے میوزیشن مدثر قریشی سے شادی کی۔کنا یاری سے مشہور ہونے والی بلوچی ریپر ایوا بی نے اپنے نکاح اور مایوں کی تصاویر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شئیرکی ہیں ۔کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کیا لکھا الحمداللّٰہ ۔ میں اس وقت کے جذبات بیان نہیں کرسکتیں ۔پھراپنے شوہر مدثر قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا شکریہ مجھے قبول کرنے کے لیے ۔اس کے علاوہ انہوں نے مہندی سے بھرے ہاتھوں کی ایک تصویر بھی شئیر کی ۔کیپشن میں شوہر مدثر قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا بلآخر الحمدللہ ۔

متعلقہ خبریں