کراچی(نیوزڈیسک) اداکارہ و میزبان صنم جنگ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ایک انٹرویو کے دوران خوبرو اداکارہ صنم جنگ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کے بعد بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس میں باڈی شیمنگ بھی شامل تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ ماں بنی تو بہت سی اُلجھنوں کا شکار ہوئیں مگر سب سے زیادہ انہیں وزن بڑھ جانے کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔صنم جنگ کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد جب موٹی ہوگئی تو لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹ کرنا شروع کر دیئے اور ان سے تنگ آکر میں نے انڈسٹری میں مزید کام کرنے سے منع کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ مجھے لوگوں کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑا تو یہ جھوٹ ہوگا، مجھے بہت فرق پڑا اور میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا بھی شکار ہوئی۔
