اہم خبریں

زندہ ہونی چاہئے ،عدنان صدیقی کو خواتین سے متعلق نامناسب بات کہنے پر تنقید کا سامنا

کراچی (اے بی این نیوز)سینئر اداکار عدنان صدیقی کو خواتین سے متعلق نامناسب بات کہنے پر تنقید کا سامنا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اداکار کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

عدنان صدیقی نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران عدنان صدیقی نے خواتین سے پہلی ملاقات میں نوٹ کرنے والی چند باتیں بھی بتائیں۔میزبان تابش ہاشمی نے ان سے سوال کیا کہ وہ جب بھی کسی لڑکی سے پہلی بار ملتے ہیں تو وہ ان میں پہلی بات کیا نوٹ کرتے ہیں؟

اس پر عدنان صدیقی نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ وہ کسی بھی لڑکی سے پہلی ملاقات کے وقت وہ لڑکی کے پیر نوٹ کرتے ہیں، ان کی بات پر میزبان نے بھی کہا کہ وہ بھی پہلی بار پیر ہی نوٹ کرتے ہیں۔

اسی دوران عدنان صدیقی نے میزبان سے پوچھا کہ وہ پیر کیوں نوٹ کرتے ہیں؟ اس پر تابش ہاشمی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ پیر اس لیے نوٹ کرتے ہیں تاکہ جہاں انہیں ساری زندگی پڑے رہنا ہے، وہ جگہ صاف ہونی چاہیے۔اداکار عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ جو لوگ ہاتھ اور پیر صاف رکھتے ہیں وہ اچھی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، وہ صفائی پسند ہوتے ہیں۔

ان کی بات پر میزبان نے کہا کہ ایسے لوگ دل اور گھر بھی صاف رکھتے ہیں، جس پر عدنان صدیقی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو دل صاف رکھنا چاہیے، گھر وہ خود ہی صاف کرلیں گے۔اسی سیگمنٹ میں میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ خواتین میں دوسری بات کیا نوٹ کرتے ہیں، مطلب اگر کسی لڑکی کے پیر صاف ہوں لیکن بال وغیرہ چھوٹے ہوں تو انہیں کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا؟

میزبان کی اسی بات پر عدنان صدیقی نے فورا جواب دیا کہ بس لڑکی زندہ ہونی چاہیے، وہ زندہ ہو۔عدنان صدیقی اور میزبان تابش ہاشمی کی جانب سے خواتین سے متعلق نامناسب بات کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
مزید پڑھیں: بجلی قیمتوں میں ریلیف 7روپے 41 پیسے،ٹیکس کٹوتی کے بعدعوام کو کتنا فائدہ ملے گا؟

متعلقہ خبریں