اہم خبریں

شوبز کے ستاروں کی عید کی مبارکباد، سوشل میڈیا پر تصاویربھی شیئر کر دیں

عید الفطر کے موقع پر شوبز کی شخصیات نے بھی جشن کا رنگ بکھیر دیا۔

پاکستان میں آج عید الفطر کی خوشی منائی جا رہی ہے، اور اس موقع پر شوبز کے ستاروں نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں۔

شوبز انڈسٹری کی نئی شادی شدہ جوڑی، اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی عید کو “ہماری حسین عید” قرار دیا۔

اداکارہ عائزہ خان نے بھی عید کے دن اپنے مداحوں کو خوشی کی مبارکباد دی اور اس موقع پر انہوں نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے عید کے دن صبح سویرے عید کا جوڑا نہیں پہنا لیکن اپنے شوہر کی جانب سے ملنے والی چوڑیوں کا تحفہ شیئر کیا، اور ساتھ ہی اپنے گھر میں کام کرنے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

اداکارہ سحر خان نے اس عید پر ہلکے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا اور عید کی خوشی اپنے مداحوں کے ساتھ بانٹی۔

متعلقہ خبریں