اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنیٰ علی کی طرف سے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں، جس پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر وضاحت پیش کی۔
اداکارہ نے اپنی پہلی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ “میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہوں، مجھے اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔” اس سٹوری کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کی خبریں تیزی سے پھیل گئیں۔
تاہم غنیٰ علی نے جلد ہی ایک اور سٹوری شیئر کرتے ہوئے ان خبروں کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ “میں فی الحال انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی، یہ صرف مذاق تھا جو میرے بھائی نے شیئر کیا تھا۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ “مستقبل میں میں انڈسٹری چھوڑنے کا ارادہ رکھتی ہوں تاکہ اپنے گھر اور بچوں پر زیادہ توجہ دے سکوں۔”
غنیٰ علی نے شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد سکرین پر واپسی کی تھی، اور اپنے طویل وقفے کے بعد ڈرامہ سیریل *نقاب* میں زارا کے کردار سے واپس آئیں۔