اہم خبریں

راکھی ساونت کی عمرے کی ادائیگی ، ویڈیوزبھی شیئر کردیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی ادائیگی کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

راکھی ساونت نے اگست 2023 میں پہلی بار عمرے کی ادائیگی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام قبول کر چکی ہیں اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔ اداکارہ نے یہ دعویٰ اُس وقت کیا تھا جب انہوں نے مسلمان اداکار اور ماڈل عادل درانی سے شادی کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

جنوری 2023 کے آغاز میں راکھی ساونت اور عادل درانی کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہو گئی تھیں، اور اس دوران اداکارہ کی نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ بعد ازاں، انہوں نے اپنے شوہر پر بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔

راکھی فاطمہ ساونت نے جنوری 2025 میں بھی سال نو کے موقع پر عمرے کی ویڈیوز شیئر کی تھیں، اور اب ایک بار پھر انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں وہ دیگر افراد کے ساتھ مقدس مقامات پر نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

راکھی فاطمہ ساونت نے عمرے کی متعدد ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ایک ویڈیو میں وہ خانہ کعبہ کے غلاف کو جذباتی انداز میں چھوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں وہ خانہ کعبہ کے احاطے میں دعا بھی مانگ رہی ہیں، اور ایک اور ویڈیو میں وہ ایک بچے اور ایک شخص کے ساتھ عمرے کے دوران “لبیک اللهم لبیک” پڑھتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

اگرچہ اداکارہ نے 21 اور 22 مارچ کو یہ ویڈیوز شیئر کیں، لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیوز نئی ہیں یا پرانی ویڈیوز دوبارہ شیئر کی گئی ہیں۔ راکھی فاطمہ ساونت کی عمرے کی ویڈیوز شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں