کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے نے گیس اور بجلی کی عدم فراہمی کے سبب ایک شکایتی ٹیوٹ کر ڈالی ، شکوہ کیا کہ وہ اپنے لیے کافی کیسے بنائیں ؟؟گیس و بجلی کی عدم فراہمی کے باعث جہاں آج کل ملک کی بیشتر آبادی متاثر ہے ایسے میں پاکستانی شوبز سے وابستہ افراد بھی پریشان دیکھائی دیتے ہیں ۔ایسے میں پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک ٹیوٹ لکھی جس کے پہلے حصے میں انہوں نے وضاحت کی کہ وہ پاکستان سے محبت کرتیں ۔ پاکستان ہی ان کی شناخت ہے مجھے دوسرے پاکستانیوں سے بھی محبت ہے۔ تاہم بعد میں لکھا کہ بجلی اور گیس ایک ہی وقت میں غائب ہے۔ پیٹرول کی کمی ہے اوریو پی ایس بہت زیادہ استمال ہونے کے سبب خراب ہوگیا ہے ۔ سچ میں کوئی طریقہ نہیں کہ گھر میں کافی بنا سکوں ؟؟ خیر آخر میں لکھا کہ ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے،اس ٹیوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دل چسپ تبصرے کیے ۔ایک صارف نے لکھاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گئی ہے، اور ہاں ایک بات بتانی تھی آپ کو تو یہ مسئلہ درپیش نہیں یہ ہم جیسے لوگ جانتے کہ بجلی بند ہونے سے ہی گیس ملتی ہے ورنہ لوگ کمپریسر لگا کر گیس کھینچ لیتے ہیں! بجلی بند کرنے کے لئے شکریہ!ایک صارف نے لکھا میڈم، سولر سسٹم لگوانے کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کا؟ایک صارف نے لکھاکہ آپ کو کافی کی پڑی ہے لوگوں کے پاس آٹا خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔