اہم خبریں

ویسٹ انڈیز کرکٹر ویوین رچرڈز کی بیٹی نے بھارتی اداکار سے شادی کرلی

ممبئی ( نیوزڈیسک) معروف سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا گپتا نے بھارتی اداکار ستیا دیپ مشرا سے شادی کرلی۔مسابا گپتا بھارت کی ایک کامیاب فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ ہیں، مسابا نے اپنی شادی کی خبر انسٹاگرام پر تصویر شیئر کر کے دی، شادی کی تقریب میں لی گئی تصویر میں سر ویوین رچرڈز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں صارفین کو بتایا کہ جمعہ کی صبح میری شادی کی تقریب ہوئی، جہاں بہت ساری محبتیں، استحکام اور خوشیاں تھیں۔مسابا نے اپنے شوہر اور دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ شیئر کی گئی ایک اور تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ پہلی مرتبہ، میری پوری زندگی ایک ساتھ نظر آرہی ہے، یہ ہم ہیں، میری خوبصورت فیملی، یہاں سے جو بھی ملے گا، اب وہ بونس ہے۔

متعلقہ خبریں