اہم خبریں

مکیش اور نیتا امبانی کے گھر کا بجلی کاماہانہ بل کتناآتا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ممبئی ( اے بی این نیوز )دنیا کے مہنگے ترین گھروں میں سے ایک، ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کا شاندار گھر، جو نہ صرف بھارت بلکہ ایشیا کے امیر ترین شخص کا گھر بھی ہے، ممبئی کے انٹیلیا میں واقع ہے۔

انٹیلیا ایک 27 منزلہ عمارت ہے جس میں مکیش امبانی اور ان کے خاندان کے اراکین جیسے نیتا امبانی، اننت امبانی، آکاش امبانی، شلوکا امبانی، پرتھوی امبانی اور ویدا امبانی رہائش پذیر ہیں۔ یہ پُرتعیش رہائش گاہ ممبئی کے پوش علاقے کمبالا ہل کے الٹاماؤنٹ روڈ پر واقع ہے، اور اس کا رقبہ 4 ہزار 532 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں سے ممبئی کے اسکائی لائن اور بحیرہ عرب کا شاندار منظر نظر آتا ہے۔

انٹیلیا میں ایک سے بڑھ کر ایک سہولت موجود ہے جیسے جم، اسپا، پرائیویٹ تھیٹر، ٹیرس گارڈن، سوئمنگ پول، ہیلی پیڈ، مندر اور جدید ہیلتھ کیئر کی سہولتیں۔ اس کی مالیت تقریباً 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔

یہ عظیم عمارت نو تیز رفتار لفٹس، ملٹی اسٹوری پارکنگ اور عملے کے لیے رہائشی سوئٹس سے مزین ہے۔ انٹیلیا کی تعمیر 2006 سے 2010 کے درمیان ہوئی تھی اور اسے شکاگو کے مشہور آرکیٹیکٹس، پرکنز اینڈ ول نے ڈیزائن کیا تھا۔ ہر منزل کا ڈیزائن منفرد ہے اور مختلف قسم کے تعمیراتی مواد استعمال کیے گئے ہیں۔

انٹیلیا کا ماہانہ بجلی کا بل اوسطاً 6 لاکھ 37 ہزار 240 یونٹس ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کا ماہانہ بجلی بل تقریبا 70 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً سوا دو کروڑ پاکستانی روپے) بنتا ہے، اور کبھی کبھار یہ اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بجلی کا بل بھارت میں فروخت ہونے والی کئی لگژری گاڑیوں کی قیمت سے بھی زیادہ ہے جیسے مرسڈیز اور بی ایم ڈبلیو۔

پاکستانی اداکار کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ،بیان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں