اہم خبریں

عتیقہ اوڈھو نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی، فلم پٹھان کی کامیابی پر مبارکباد

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے شاہ رخ خان کو ان کی فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کاش سیاسی وجوہات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تناؤ نہ ہوتا، دونوں ممالک کے فنکار باہمی تعاون سے ایک ساتھ مل کر کام کرتے کیونکہ یقینی طور پر مل کر کام کرنے میں عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ شائقین کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے انسٹا گرام پر شاہ رخ خان کے ساتھ ماضی ایک تصویر شیئر کردی ،انہوں نے ساتھ لکھا کہ یہ تصویر فلم دیوداس کے سیٹ پر لی گئی تھی ۔ بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت عاجز و شائستہ مزاج انسان ہیں جو سب کی فکر اور خیال رکھتے ہیں، پشاور تعلق رکھتے ہیں آ ج بھی اپنے خاندان سے رابطے میں ہیں،فلم پٹھان کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں