اہم خبریں

خاتون ٹک ٹاکر شاہ تاج خان کی جانب سے تعلق کے دعوے،شاداب خان نے الزامات پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شاداب خان نے ٹک ٹاکر شاہ تاج خان کے تعلق کے دعووں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ جنوری 2023ء میں شاداب خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح کیا تھا، جبکہ ستمبر 2024ء میں ٹک ٹاکر شاہ تاج خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ شاداب خان کے ساتھ واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر 6 سے 7 ماہ تک بات چیت کرتے رہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے شاداب خان سے سوال کیا کہ کیا یہ حقیقت ہے کہ کئی کرکٹرز اداکاراؤں کو میسجز کرتے ہیں؟ جس پر شاداب خان نے جواب دیا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس میں کیا بُری بات ہے؟ اگر کسی کو اچھا نہیں لگتا تو وہ جواب نہ دیں یا نظرانداز کر دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی جواب دیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بھی اس بات چیت میں دلچسپی رکھتا ہے۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ اس قسم کی ویڈیوز اور دعوے عام طور پر زیادہ تر بڑھا چڑھا کر کیے جاتے ہیں، اور یہ سب شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ کھلاڑیوں کے بارے میں ایسی باتیں ٹورنامنٹس کے دوران زیادہ سننے کو ملتی ہیں۔ شاداب نے یہ بھی بتایا کہ ایسے دعووں کے بعد کھلاڑی آپس میں مذاق کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کس نے کس کو میسج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں