اہم خبریں

عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت سے متعلق اہم پیغام سامنے آ گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے ان کی ٹیم نے ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے قطر میں عابدہ پروین کے ساتھ ایک یادگار تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں گلوکارہ کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھ کر مداحوں میں تشویش پھیل گئی تھی۔

مداحوں کی جانب سے سوالات کے بعد، عابدہ پروین کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے ان کے مداحوں کو ان کی خیریت سے آگاہ کیا۔ پیغام میں کہا گیا کہ عابدہ پروین کی صحت کی حالت بہتر ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو رہی ہیں۔ مداحوں سے درخواست کی گئی کہ وہ بے بنیاد افواہوں سے بچیں اور گلوکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

متعلقہ خبریں