اہم خبریں

بوبی دیول کی 54ویں سالگرہ، سنی دیول کا نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے ہیرو بوبی دیول اپنی 54ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر انہیں پرستاروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے بہت سارے پیغامات موصول ہوئے ہیں، جبکہ انہیں اپنے بڑے بھائی سنی دیول کی طرف سے بھی ایک خصوصی تحری موصول ہوئی ہے۔اس تحریر میں سنی دیول نے اپنی اور بوبی کی ایک تصویر کے ساتھ ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔ جس میں لکھا، میرے چھوٹے بھائی تمہیں سالگرہ مبارک ہو، تم ہمیشہ صحت مند اور خوش رہو، ڈھیرو پیار۔دریں اثنا بوبی دیول نے اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا، آپکا شکریہ، آپ کے لیے بہت ساری محبتیں۔

متعلقہ خبریں