اہم خبریں

پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل کے نا نا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؟؟؟ اداکار کا حیران کن انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عماد عرفانی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کا تعلق شاعر مشرق، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے ہے۔

عماد عرفانی گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز اور ماڈلنگ کی دنیا کا حصہ ہیں، لیکن انہوں نے ماضی میں کبھی علامہ اقبال کے خاندان سے اپنے تعلق کا ذکر نہیں کیا۔

پاکستانی ٹی وی چینل پی ٹی وی کے پروگرام “ورثہ کے مہمان” میں شریک عماد عرفانی نے پاکستانی اداکار یوسف صلاح الدین کے ساتھ گفتگو کے دوران یہ اہم انکشاف کیا۔ پروگرام کے دوران یوسف صلاح الدین نے بتایا کہ عماد کی نانی علامہ اقبال کی بہن تھیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ عماد عرفانی کا تعلق براہ راست مفکر پاکستان سے ہے اور وہ علامہ اقبال کے نواسے ہیں۔

اس انکشاف پر عماد کے مداحوں کو بڑی حیرانی ہوئی کیونکہ عماد نے کبھی بھی اس رشتہ کو کسی انٹرویو یا پبلک فورم پر نہیں بتایا تھا۔

پروگرام میں گلوکار ساحر علی بگا اور اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنی پرفارمنس سے لوگوں کو محظوظ کیا، جبکہ سونیا حسین نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض ادا کیے۔

متعلقہ خبریں