اہم خبریں

خلیل الرحمٰن قمر مبینہ اغوا مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( نیوز ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرحمن قمرکا مبینہ اغوا کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدرکی سربراہی میں دو رکنی بنچ چھ جنوری کوسماعت کرے گا،عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیےطلب کررکھا ہے،درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔گرفتار ہوئے چارماہ سےزائد عرصہ گزار چکا ہے،ٹرائل کورٹ نےضمانت مسترد کی،عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے،آمنہ عروج سمیت دیگر کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: چھبیس نومبر احتجاج، تحریک انصاف کے مزید 40 کارکنان کی ضمانت منظور

متعلقہ خبریں