ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ میں متنازع بیانات کے حوالے سے معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل کرلی اور انہوں اس موقع پر خوشی منائی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق فلم بین ان کے اس پروجیکٹ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں، جس میں وہ بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ کنگنا اس پروجیکٹ کی ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں، بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کی تکمیل کے لیے اپنے سارے اثاثے اور جائیداد گروی رکھوادیے ہیں تاکہ فلم کو مکمل کیا جا سکے۔ گزشتہ ہفتے بطور اداکارہ انہوں نے ایمرجنسی کی شوٹ مکمل کروائی، اپنے انسٹاگرام پر انہوں نے بتایا کہ اس فلم کو بنانا کوئی آسان سفر ثابت نہیں ہوا بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، فلم کو مکمل کرنے کےلیے بھارت بھر کا شیڈول بنایا گیا تھا جس میں آسام بھی شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کےلیے اپنی تمام جائیداد رہن رکھوائی ہے۔واضح رہے کہ کنگنا اپنے اثاثوں کے گروی رکھنے کے حوالے سے جو گفتگو کررہی ہیں اس کی ویڈیو پاپارازی اور کنگنا کے پرستاروں نے شیئر کی ہے۔کنگنا کا کہنا ہے کہ میں جس کام کی ٹھان لیتی ہوں اسے انجام دے کر ہی رہتی ہوں، میرے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ایک منٹ میں، میں کوئی بھی فیصلہ کرلیتی ہوں۔
