ممبئی ( نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے ریلیز کے پہلے ہی دن 57 کروڑ روپے کماکر نہ صرف نیا اعزاز حاصل کیا بلکہ اس نے کئی ریکارڈ بھی بنا ڈالے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق فلمی مبصرین کا خیال تھا کہ ’پٹھان‘ ریلیز کے پہلے دن زیادہ سے زیادہ 35 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوجائے گی اور ابتدائی طور پر بعض فلمی ناقدین نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم نے پہلے دن صرف 20 کروڑ روپے کمائے تاہم ریلیز کے بعد فلم کو پروڈیوس کرنے والی کمپنی نے بتایاکہ مووی نے پہلے ہی دن 57 کروڑ روپے کمائے، جس میں 55 کروڑ روپے کی کمائی ہندی ورژن کی فلم نے کی جب کہ دو کروڑ روپے تیلگو اور تامل زبانوں میں ریلیز ہونے والی ’پٹھان‘ نے کمائے۔
