اہم خبریں

اداکار آہان شیٹی بہن کی شادی پر اداس ، پیار بھرے پیغام کیساتھ نئی تصاویر شیئر کر دیں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) اداکار آہان شیٹی نے بہن کی شادی پر اداس ، پیار بھرے پیغام کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کر دیں۔تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی نے اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریب سے دو نئی تصاویر پوسٹ کردی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ آہان شیٹی اپنی بہن اتھیا شیٹی کو شادی کے منڈپ تک پہنچانے کے لئے گھر سے باہر کی جانب لا رہے ہیں۔


دوسری تصویر میں آہان شیٹی، اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ آہان شیٹی نے تصاویر کے نیچے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ دونوں سے بہت پیار کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں