اہم خبریں

قابل اعتراض مواد کیس ،ایف آئی اے نے جواب عدات میں جمع کروادیا

کراچی( نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکاراؤںسے متعلق قابل اعتراض مواد کیس میں ایف آئی اے اور پی ٹی آے نے جواب عدات میں جمع کروادیا۔ تفصیلات کے مطاق سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس نعمت اللہ نے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ گزشتہ سماعت پرمواد ہٹانے کی ہدایت دی تھی، کیا مواد ہٹادیاگیا۔ تفتیشی افسرنے جواب میں بتایا کہ پی ٹی اے کو مواد ہٹانے کا کہہ دیا گیا ہے، متعلقہ مواد جلد ہی ہٹا دیا جائے گا جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا کہ جو قابل اعتراض موادخود ہٹا سکتےتھے، وہ ہٹا دیا گیا ہے اور جس مواد کو بیرون ملک سےہٹایا جانا ہے جلدہی مواد ہٹا دیا جائےگا اورتحقیقات مکمل کرلی جائیں گی ۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مہوش حیات کابیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جبکہ کبری خان کا بیان لینا باقی ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے،وفاقی حکومت، ایف آئی اے سےرپورٹ طلب کرلی ۔

متعلقہ خبریں