نئی دہلی(نیوزڈیسک)خوبصورت اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بھارت کا اعلیٰ ترین ’’پدما شری‘ ‘ایوارڈ دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی 106 شخصیات میں سے ایک ہیں۔رواں برس موسیقار کیراوانی اور گلوکاروں سُمن کلیانپور، وانی جے رام کو بھی پدما شری ایوارڈ دیا گیا ہے۔پدما ایوارڈ بھارت کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ہیں، یہ ایوارڈز سماجی کاموں، عوامی امور، سائس اور انجینیئرنگ، تجارت اور آرٹ کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔روینہ ٹنڈن کو شعبہ فن میں پدما شری ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔