اہم خبریں

کینیڈین گلوکارجسٹن بیبر نے اپنے گانوں کے حقوق 20 کروڑ ڈالر میں فروخت کر دئیے

اوٹاوا(نیوزڈیسک)معروف کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے گانوں کے حقوق 20 کروڑ ڈالر میں فروخت کر دئیے۔جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق میوزک پبلشنگ اور ریکارڈنگ کمپنی ہپگنوسس نے خریدے ۔ہپگنوسس کی جانب سے معاہدے کی شرائط سامنے نہیں لائی گئی ہیں لیکن اس معاہدے کی مالیت 20 کروڑ ڈالر کے قریب ہے۔معاہدے کے تحت جن گانوں کے حقوق فروخت کئے گئے ہیں ان میں جسٹن بیبر کے مشہور ترین گانے ’’بے بی‘ ‘اور ’’سوری‘‘ بھی شامل ہیں۔اس سے قبل جسٹن ٹیمبرلیک اور شکیرا نے بھی اپنی موسیقی کے شیئر فروخت کیے تھے اور انہوں نے بھی ہپگنوسس سے ہی ڈیل کی تھی۔

متعلقہ خبریں